ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اویشین فائنل ترکی میں کھیلا جائے گا

ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اویشین فائنل ترکی میں کھیلا جائے گا

  



استنبول ( نیٹ نیوز ) پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اویشین فائنل کے لئے ترکی کو نیوٹرل مقام کے لئے منتخب کرلیا ہے۔ ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اویشین فائنل اس سے پہلے پاکستان میں شیڈول تھا لیکن انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے پاکستان کرانے سے انکار کر دیا۔ یہ ٹائی چائنیز تائپے کے ساتھ اٹھارہ سے بیس ستمبر تک ہونی تھی۔ چائنیر تائپے نے پاکستان کو اس ایونٹ کو اپنی سرزمین پر کرانے کی آفر بھی کی جسے پاکستان نے رد کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ترکی کو اس ایونٹ کے لئے فائنل کر لیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان دس روز میں ہوجائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی