سری لنکا اور بھارت کے مابین پہلا ٹیسٹ 12 اگست سے شروع ہو گا

سری لنکا اور بھارت کے مابین پہلا ٹیسٹ 12 اگست سے شروع ہو گا

  



گال ( نیٹ نیوز)سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم ان دنوں سری لنکا کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 اگست سے گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک پی سارا اوول، کولمبو جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 28 اگست سے یکم ستمبر تک کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی