ٹرائنگولر سیریز ؛ بھارت نے جنوبی افریقہ اے کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

ٹرائنگولر سیریز ؛ بھارت نے جنوبی افریقہ اے کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چنائی( نیٹ نیوز) بھارتی اے کرکٹ ٹیم نے ٹرائنگولر سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ اے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ میانک اگروال اور کپتان انمکت چند کی شاندار بیٹنگ کی بدولت میزبان ٹیم نے 245 رنز کا ہدف 37.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ میانک اگروال نے 130 اور انمکت چند نے 90 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔ کوئنٹن ڈی کاک نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 108 رنز بنائے۔ ڈین ولاس 50 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ رشی دھون نے چار اور سندیپ شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارت اے نے مطلوبہ ہدف 37.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنرز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 219 رنز کی شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ میانک اگروال نے 130 اور انکمت چند نے 90 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ سوٹسوبے اور ڈین ایلگر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔