قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ 5 ستمبر سے شروع ہوگی

قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ 5 ستمبر سے شروع ہوگی

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ 5 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے مطابق چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کی آٹھ، آٹھ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے۔

، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں، یہ چیمپئن شپ 11 ستمبر تک جاری رہے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...