فیکٹ فائنڈنگ کمیٹیوں میں تجربہ کا ر افراد شامل ہیں، ذیشان اشرف

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹیوں میں تجربہ کا ر افراد شامل ہیں، ذیشان اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ذیشان اشرف نے کہا ہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی شکست کی وجوہات جاننے کے لئے بنائی جانے والی دو مختلف فیکٹ فائنڈنگ کمیٹیوں کی رپورٹ پر عمل در آمد کرنے سے ہاکی کے معاملات میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ دونوں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹیوں میں تجربہ کا ر افراد شامل ہیں اور ان کی طرف سے ہاکی کی بہتری کے لئے مرتب کی جانے والی سفارشات پر مکمل طور پر عمل در آمد کیا جانا چاہئے۔ ذیشان اشرف نے کہاکہ میرے خیال میں ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شکست کی وجہ بہت زیادہ گول مسنگ ،کھلاڑیوں کے مالی حالات کی وجہ سے ذہنی طورپر مضطرب ہونا، کم ٹریننگ اور غیر ملکی ٹیموں سے بہت کم پریکٹس میچز ملنا تھا۔