انگلش پریمیئر لیگ:مانچسٹریونائیٹڈ کو فتح، چیلسی کا میچ ڈرا

انگلش پریمیئر لیگ:مانچسٹریونائیٹڈ کو فتح، چیلسی کا میچ ڈرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن ( نیٹ نیوز) انگلش پریمیئر لیگ کے نئے سیزن کا آغاز ہو گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن چیلسی اپنے سیزن کو فتح سے شروع کرنے میں ناکام رہا جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے افتتاحی میچ میں فتح حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق چیلسی اور سوانزی کے درمیان میچ چیلسی کے ہوم گراؤنڈ سٹیمفورڈ برج لندن میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں میزبان ٹیم چیمپئنز کے شایان شان کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی۔ چیلسی کی طرف سے آسکر نے صرف ایک گول سکور کیا۔ اگر سوانزی کے دفاعی کھلاڑی کی غلطی سے دوسرا گول نہ ہوتا تو سیزن کے پہلے میچ میں چیلسی کی شکست یقینی تھی۔ سوانزی کی طرف سے ایؤ اور گومیز نے گول سکور کیے۔ یوں یہ میچ دو ، دو سے برابر رہا۔ اس سے قبل سیزن کے پہلے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ٹوٹنہیم کو ایک صفر سے شکست دے دی۔