’’ٹور آف یوٹا‘‘ سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ ڈومب روسکی نے جیت لیا

’’ٹور آف یوٹا‘‘ سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ ڈومب روسکی نے جیت لیا

  



سالٹ لیک سٹی( نیٹ نیوز)ٹور آف یوٹا سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جو ڈومب روسکی نے جیت لیا، وہ مجموعی برتری میں بھی سب سے آگے ہوگئے۔اس سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ سالٹ لیک سٹی سے اسنو بورڈ اسکی ریسورٹ تک 177 کلومیٹر پر مشتمل تھا۔سائیکل سواروں کو تیز ہواؤں کا بھی سامنا تھا۔دشوار گزار یہ راستہ امریکن سائیکلسٹ نے پانچ گھنٹے اور بیس سکینڈز میں طے کیا، اس فتح کے سبب ڈومب روسکی اب مجموعی برتری میں سب سے آگے ہو گئے ہیں۔کینیڈا کے مائیک ووڈز جنہوں نے چھٹے مرحلے کا آغاز لیڈر کے طور پر کیا تھا دوسرے نمبر پر رہے، شیلک ایونٹ میں تیسرے نمبر پر رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی