قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا

قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر محمد راشد ملک نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 18کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں محمد شہزاد، عبداللہ غفور، اشتیاق غفور، عثمان اکبر، ابو سفیان، حیدر علی، محمد طاہر، حبیب اصغر، عثمان امجد راٹھور، انس جاوید، فہد حسین، ہارون شوکت، محمد نوح دستگیر بٹ، مستقیم بٹ، عمران اسماعیل، عمر اشفاق، عمر رسول لون اور اظہر عامر شامل ہیں جبکہ محمد الیاس بٹ، چوہدری محمد اسلم اورعرفان بٹ کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ راشد ملک نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز 10 سے 20 جنوری تک بھارت میں ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی