قومی ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ 17 اگست سے شروع ہوگی

قومی ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ 17 اگست سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ 17 اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس ، اسلام آباد کے روڈھم ہال میں شروع ہوگی،پاکستان ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن چیئرمین شیخ عبدالوحید نے کہا ہے کہ چمپئن شپ میں چاروں صوبوں سمیت ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کر یں گے یہ چمپئن شپ 19 اگست تک جاری رہے گئی، انہوں نے مزید کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ، اپنے نام 16 اگست تک رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔