جنوبی افریقہ رواں برس پہلی بارافریقہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی میزبانی کریگا

جنوبی افریقہ رواں برس پہلی بارافریقہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی میزبانی کریگا

  



جوہانسبرگ( نیٹ نیوز )جنوبی افریقہ رواں برس پہلی بارافریقہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی میزبانی کریگا۔ٹورنامنٹ 4 ستمبرسے 4 اکتوبرتک کھیلاجائے گاجس میں میزبان ملک سے 13 ٹیموں سمیت زمبابوے،کینیااورنمیبیاکی ٹیمیں بھی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔چیمپئنزٹی ٹونٹی لیگ کے ممکنہ طورپرمنسوخ ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کوپہلی بارافریقہ ٹی ٹونٹی کپ کی میزبانی کا اعزازحاصل ہوا۔ایونٹ میں شریک سولہ ٹیموں کوچارمختلف گروپس میں تقسیم کیاگیااورہرگروپ سے ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزازحاصل کریں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...