چیئرمین پی سی بی شہر یار خان چھٹی ختم ہونے پر آج ذمہ داریاں سنبھالیں گے

چیئرمین پی سی بی شہر یار خان چھٹی ختم ہونے پر آج ذمہ داریاں سنبھالیں گے

  



لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان ایک ماہ کی چھٹی ختم ہونے کے بعد آج پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم لاہور میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ وہ انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ انتخاب عالم اور دیگر عہدیداران انہیں پی سی بی کے معاملات کے بارے میں مکمل بریفنگ دیں گے۔ پی سی بی چیئرمین اہم معاملات کے بارے میں گورننگ بورڈ کا اجلاس بھی منعقد کریں گے جس کی تاریخ 18 اگست مقرر کی گئی ہے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں پی سی بی کے سالانہ بجٹ کی منظوری ، پی سی ایل کے معاملات ، قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی ، ڈومیسٹک کرکٹ اور دیگر اہم معاملات زیر بحث لائیں جائیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...