پی سی بی کے ’’سپر لیگ ‘‘کیلئے غیر ملکی کرکٹرز سے رابطے جاری

پی سی بی کے ’’سپر لیگ ‘‘کیلئے غیر ملکی کرکٹرز سے رابطے جاری

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی بین الاقوامی کرکٹ لیگ کے لئے کوششوں کو تیز کر دیا ہے، اس مقصد کے لئے پی سی بی نے غیر ملکی کنسلٹنٹس کی ایک ٹیم ہائر کی ہے جس نے غیر ملکی کرکٹرز سے رابطے کئے ہیں۔ سپر کے انعقا د کا باقاعدہ اعلان چئیرمین پی سی بی قطر سپورٹس بورڈ کی جانب سے مثبت جواب ملنے کے بعد کرینگے۔ اب تک ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں سے رابطہ کیا جا چکا ہے ان میں گیل ، شکیب الحسن، مارٹن گپٹل، کیوین پیٹرسن، سنگا کارا، جے وردنے جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...