ایشز سیریز کو ایک اور اعزاز ‘ٹیسٹ کرکٹ میں 10لاکھ گیندیں پوری ہو گئیں

ایشز سیریز کو ایک اور اعزاز ‘ٹیسٹ کرکٹ میں 10لاکھ گیندیں پوری ہو گئیں

  



لندن ( نیٹ نیوز) ٹیسٹ کرکٹ جسے کرکٹ کی دنیا میں سب سے اہم فارمیٹ کا درجہ حاصل ہے، اس کے ریکارڈز اور اعدادوشمار کو بھی اسی طرح سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہیانگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلی جانے والی حالیہ ٹیسٹ سیریز جو’ ایشیز‘ کے نام سے بھی مشہور ہے میں نہایت ہی منفرد ریکارڈسامنے آیا ہے، چوتھے میچ میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 1,000,000گیندیں پھینکنے کا ریکارڈ لگ چکا ہے اور اس ریکارڈ کا سہرا ٹیسٹ کرکٹ باؤلرز کو جاتا ہے۔ اتفاق کی بات یہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا گیند انگلینڈ کے باؤلر نے پھینکا تھا اور دس لاکھواں گیند بھی انگلینڈ کے باؤلر نے ہی پھینکا، انگلش کھلاڑی بین سٹوکس نے دس لاکھواں گیند پھینکنے کا اعزاز اس وقت حاصل کیا جب میچ میں آسٹریلیا کی دوسری اننگ جاری تھی اور میچ کے سولھویں آور کی دوسری گیند پر انگلش باؤلر نے تاریخ کی ۔

دس لاکھویں گیند پھینکی جسے آسٹریلوی اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے باؤنڈری کی راہ دکھاتے ہوئے چار رنز حاصل کیے۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی بنیاد بھی آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں نے ہی رکھی تھی اور یہ منفرد ریکارڈ میں ان دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے میچ میں سامنے آیا ہے

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...