سلمان بٹ نے پابندی کے خاتمہ کیلئے آئی سی سی کی آخری شرط بھی پوری کردی

سلمان بٹ نے پابندی کے خاتمہ کیلئے آئی سی سی کی آخری شرط بھی پوری کردی

  



لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹر سلمان بٹ نے اپنی پابندی کے خاتمہ کیلئے آئی سی سی کی آخری شرط بھی پوری کردی اور گورننگ باڈی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوگئے سلمان بٹ پر پانچ سالہ پابندی کی سزا اس سال ستمبر میں پوری ہورہی ہے جس کے بعد وہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوجائیں گے توقع ہے کہ اب آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے سلمان بٹ کے انٹرویو کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی ان کے لیکچرکے معاملہ کو بھی حل کردے گا اور اس کے بعد اگلے ما ہ ستمبر میں ان پرعائد گی گئی پابندی کا بھی خاتمہ ہوجائے گا اور پھر وہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلئے دستیاب ہوں گے جبکہ اس حوالے سے سلمان بٹ بھی بہت پرجوش ہیں اور ان کو امید ہے کہ وہ جلد قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی