اینجلیق اور پلسکووا بنک آف ویسٹ کلاسک کے فائنل میں پہنچ گئیں

اینجلیق اور پلسکووا بنک آف ویسٹ کلاسک کے فائنل میں پہنچ گئیں

  



سٹینفورڈ ( نیٹ نیوز) اینجلیق کربر اور کیرولینا پلسکووانے بنک آف ویسٹ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق سٹینفورڈ میں جاری ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں فورتھ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے امریکی حریف ورورا لیپچینکو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل میں جگہ بنائی دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی اینجلیق کربر نے یوکرین کی الینا ستولینا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیافاتح کھلاڑیوں نے اگلے راؤنڈ میں بھی عمدہ کھیل پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی