سری لنکا کی اے ٹیم اکتوبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

سری لنکا کی اے ٹیم اکتوبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

  



کولمبو( نیٹ نیوز)سری لنکا کی اے ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف چار ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لئے رواں سال اکتوبر میں نیوزی لینڈ کا کا دورہ کرے گی۔سری لنکن ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز ٹوئر میچ سے کرے گی۔ یہ میچ یکم سے دو اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔اس کے بعد ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگا۔ پہلا ایک روزہ میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ 10 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ چوتھا اور آخری ایک روزہ میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ایک روزہ سیریز کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ 17 سے 20 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 27 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...