دوستانہ میچ ،ایف سی پورٹو نے ایم ایس وی ڈیوسبرگ کو ہرا دیا

دوستانہ میچ ،ایف سی پورٹو نے ایم ایس وی ڈیوسبرگ کو ہرا دیا

  



برلن( نیٹ نیوز ) جرمنی میں کھیلے گئے دوستانہ فٹ بال میچ میں ایف سی پورٹو نے ایم ایس وی ڈیوسبرگ کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دیدی ۔ ریال میڈرڈ کے سابق گول کیپر ایکر ساسیلاس نے کلب چھوڑنے کے بعد کی جانب سے اپنا میچ کھیلا ، جرمنی میں کھیلے گئے فٹ بال میچ میں پرتگالی کلب ایف سی پورٹو اور جرمن کلب ایم ایس وی ڈیوسبرگ میں مقابلہ ہوا ۔ ریال میڈرڈ کو چھوڑنے والے گول کیپر ایکر ساسیلاس کی وجہ سے میچ مزید اہمیت اختیار کر گیا ۔ انہوں نے اپنا پہلا میچ پرتگالی کلب کی جانب سے کھیلا اور شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے اپنی ٹیم کو پہلا ہی میچ جتوا دیا ۔ حریف ٹیم پرتگالی کلب کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی ، اسے صفر کے مقابلے میں دو گولز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...