کبڈی ورلڈ کپ16 نومبر سے 28 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائیگا

کبڈی ورلڈ کپ16 نومبر سے 28 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائیگا

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر)کبڈی ورلڈ کپ 2015ء 16سے 28نومبر تک بھارت میں منعقد ہورہا ہے، ورلڈ کپ کے مقابلے بھارتی پنجاب کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے۔جس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کی درجن سے زائد ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، پاکستان کی مردوخواتین کی کبڈی ٹیمیں بھی ورلڈ کپ میں شرکت کررہی ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب ورلڈ کپ کیلئے تیاریاں جلد شروع کردے گاکبڈی ورلڈ کپ 2014ء میں مردوں کی قومی کبڈی ٹیم نے چاندی کا جبکہ خواتین کی قومی کبڈی ٹیم نے دو سال کی مختصر محنت سے پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...