باکسنگ کے کھیل کو عروج دلانا میرا مشن ہے ، شیخ محمد ابراہیم

باکسنگ کے کھیل کو عروج دلانا میرا مشن ہے ، شیخ محمد ابراہیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) پاکستان باکسنگ کونسل کے چیر مین شیخ محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ باکسنگ کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے کے لئے عالمی معیار کھلاڑی پیدا کر کے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر سے میڈلز دلانا میری زندگی کا مشن ہے ، اس مشن کی تکمیل اور باکسنگ کے کھیل کا معیار بلند کرنے کے لئے ایک ماسٹر پلان تیار کر رہے ہیں ۔
جس پر عمل درآمد شروع ہونے سے پاکستان باکسنگ ٹیم کو نیا ٹیلنٹ ملے گا جس کو انٹر نیشنل سہولیات فراہم کرکے گروم کیا جائے گا،۔ ا ن خیالات کا اظہار انہو ں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ باکسنگ دنیا کے100سے زائد ممالک میں پروفیشنل بنیادوں کھیلا جانے والا کھیل ہے ، ماضی میں ہمارے باکسرز نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت عالمی سطح پر میڈل حا صل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا