بلائینڈ کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

بلائینڈ کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

  



  لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل نے جولائی سے دسمبر تک 18قومی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں کیٹیگری اے میں 3، کیٹیگری بی میں 4جبکہ کیٹیگری سی میں 11کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق قومی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ مختلف قومی مقابلوں میں کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا ہے ۔ اے کیٹیگری میں انیس جاوید ، ہارون خان اور محمد اکرم ، بی کیٹیگری میں نثار علی ، محمد جمیل ، ریاست خان اور اسرار الحسن جبکہ سی کیٹیگری میں احد اللہ ، محسن خان، محمد وقاص ، جواد علی ، اسامہ تنویر احمد ، شاہ زیب ، فیض اللہ ، مطیع اللہ ، وقار سعید اور محمد ایاز شامل ہیں۔ تینوں کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو بالترتیب 12ہزار ، 10ہزار اور 9ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...