قصور واقعہ ، متاثرہ بچے کے والد کا دل دہلا دینے والا بیان سامنے آ گیا

قصور واقعہ ، متاثرہ بچے کے والد کا دل دہلا دینے والا بیان سامنے آ گیا
قصور واقعہ ، متاثرہ بچے کے والد کا دل دہلا دینے والا بیان سامنے آ گیا

  



قصور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) زیادتی سکینڈل سامنے آنے کے بعد اس واقعے کا شکار بننے والے بچے کے والد کا دل دہلا دینے والا بیان سامنے آ گیا ہے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے متاثرہ بچے کے باپ عید محمد کا کہنا تھا کہ اس کا بیٹا بلیک میلنگ کے باعث پیسے چوری کر کے ملزمان کو دیتا رہا ہے ۔ متاثرہ بچے کے باپ کا کہنا تھا کہ اس کا بیٹا شرمندگی اور خوف کے باعث اسے کچھ نہیں بتا سکا جبکہ اس نے اپنے بیٹے کو چوری چکاری کا عادی سمجھ کر عاق کر دیا ۔ عید محمد کا کہنا تھا کہ جس وقت اس نے اپنے بیٹے کو عاق کیا اس وقت اس کی عمر 14 سال تھی اور اب صورتحال واضح ہونے کے بعد اسے پچھتاوا ہو رہا ہے ۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے سے اپیک کرتا ہے کہ وہ جہاں بھی ہے گھر واپس آ جائے کیونکہ وہ اپنے فیصلے پر شرمندہ ہے ۔ عید محمد نے مطالبہ کیا کہ اس سکینڈل میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ انہیں ان کے گناہوں کی سزا مل سکے ۔

مزید : قصور /Headlines


loading...