پہلا ٹی 20؛ نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 80رنز سے شکست دیدی

پہلا ٹی 20؛ نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 80رنز سے شکست دیدی

  



 ہرارے(نیٹ نیوز) زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہرارے میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ زنے مبابوے کو باآسانی 80رنز سے شکست دیدی۔نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 198سکور بنائے جواب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوور میں 8وکٹیں گنوا کر صرف 118رنز بنا سکی۔نیوزی لینڈکے وارکر صرف38گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 62سکور بنا کر نمایاں رہے۔زمبابوے کے ولیمز نے 28سکور دیکر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔زمبابوے کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا جلد وکٹیں گنوانے کے با وجود اروئن 42رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ملین اور میک لیگان نے 2,2وکٹویں حاصل کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادکیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...