ٹرائنگولر کرکٹ سیریز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ اے آج مدمقابل

ٹرائنگولر کرکٹ سیریز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ اے آج مدمقابل

  



چنائی( نیٹ نیوز) ٹرائنگولر سیریز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ آج ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز چنائی میں جاری ہے۔ آسٹریلیا اے پہلے دونوں میچ جیت کر سرفہرست ہے۔ پہلے میچ میں کینگروز نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹ جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کو 119 رنز سے ہرایا۔

سیریز کا پانچواں میچ کل بھارت اور آسٹریلیا جبکہ چھٹا اور آخری میچ 12 اگست کو جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔ ٹرائنگولر سیریز کا فائنل 14 اگست کو ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...