نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی

  



ویلنگٹن ( نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی 20 اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 14 اگست کو کنگزمیڈ، ڈربن جبکہ دوسرا اور آخری میچ 16 اگست کو سپر سپورٹ پارک، سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے 19 اگست کو سینچورین، دوسرا 23 اگست کو پوٹچیفسٹورم جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 26 اگست کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی