انڈیانا موٹو جی پی،مارک مارکوئیز نے کامیابی حاصل کر لی

انڈیانا موٹو جی پی،مارک مارکوئیز نے کامیابی حاصل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انڈیانا ( نیٹ نیوز ) انڈیانا موٹوجی پی کوالیفائنگ ریس میں ہسپانوی رائیڈرز نے میدان مار لیا ، عالمی چیمپئن مارک مارکوئیز پول پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ امریکی ریاست انڈیانا میں ہونے والی موٹوجی پی کوالیفائنگ ریس میں رائیڈرز سبقت لے جانے کے لیے پرجوش نظر آئے۔ سپینش رائیڈر مارک مارکوئیز نے مقررہ فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کرکے پول پوزیشن اپنے نام کی۔ عالمی چیمپئن مارک مارکوئیز 1 منٹ 31 اعشاریہ آٹھ آٹھ سیکنڈز میں فنش لائن عبور کرکے پہلی پوزیشن پر رہے۔ ان کے ہم وطن رائیڈر ڈینی پیڈروسا نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ وہ صفر اعشاریہ ایک سات سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ سپین کے ہی جارج لونارزو کی تیسری جبکہ برطانوی رائیڈر کال کرچلو کی چوتھی پوزیشن رہی۔