بی ایم ڈبلیو کو منافع میں کمی کا سامنا

بی ایم ڈبلیو کو منافع میں کمی کا سامنا

  



گاڑیاں بنانے والی جرمنی کی کمپنی بی ایم ڈبلیو کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں منافع میں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔جرمن میڈیا کے مطابق کمپنی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کو منافع میں ایک فیصد خسارے کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس کے باوجود یہ شرح گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔بیان کے مطابق اپریل سے لیکر جون تک کی سہ ماہی میں کمپنی کا کل منافع 1.92ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جبکہ گزشتہ سال یہ شرح 1.77ارب ڈالر تھی۔کمپنی نے آنیوالے دنوں میں منافع میں مزید اضافے کی امید ظاہرکی ہے۔

مزید : ایڈیشن 2


loading...