آسٹریلیا :شرح سود کو دوفیصد کرنے کا اعلان
آسٹریلیا کے سینٹرل بنک نے شرح سود کو دوفیصد کرنے کا اعلان کیاہے۔ریزروبنک آف آسٹریلیا کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق یہ شرح حالیہ برسوں میں کم ترین سطح پر ہے۔ آنیوالے مہینوں میں اعداد وشمارپر نظررکھی جارہی ہیں۔بنک کے مطابق افراط زر اورشرح مبادلے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مستقبل قریب میں شرح سود پر نظرثانی کی جاسکتی ہے جبکہ اسی عرصے میں اہداف پر بھی توجہ مبذول کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ ریزروبنک آف آسٹریلیا سال 2011سے لیکر اب تک شرح سود میں 250بیسس پوائنٹ کی کمی کرچکاہے۔