بارکلیز کے خالص منافع میں43 فیصد اضافہ

بارکلیز کے خالص منافع میں43 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برطانوی بینک’’بارکلیز‘‘ نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 43 فیصد اضافہ ہوا۔ بارکلیز حکام نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بینک نے رواں سال جنوری سے جون تک1.611 ارب پونڈ یا2.512ارب ڈالر خالص منافع حاصل کیا جو کہ سال 2014ء کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں43فیصد زائد ہے جبکہ بینک نے گذشتہ سال کے اسی عرصہ میں 1.126 ارب پونڈ خالص منافع حاصل کیا تھا۔ یاد رہے کہ بارکلیز نے جولائی کے آغاز میں چیف ایگزیکٹو انٹونی جنکنز کو عہدے سے فارغ کردیا تھا۔

مزید :

ایڈیشن 2 -