ویڈیو گیم کمپنی’’نینٹنڈو‘‘ کو 8.28 ارب ین منافع

ویڈیو گیم کمپنی’’نینٹنڈو‘‘ کو 8.28 ارب ین منافع

  



جاپان کی ویڈیو گیم کمپنی’’نینٹنڈو‘‘ نے رواں سال اپریل سے جون کے دوران 8.28 ارب ین کا خالص منافع حاصل کیا۔ کمپنی کے جاری بیان کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران کمپنی کے خالص منافع میں21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور نینٹنڈو مارچ2016ء تک 570 ارب ین کی سیلز اور35 اری ین کا خالص منافع حاصل کرنے کیلئے درست سمت میں گامزن ہے۔ یاد رہے کہ نینٹنڈو کے چیف ایگزیکٹو ساتورو اتاوا گذشتہ ماہ جولائی میں کینسر کے باعث55 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

مزید : ایڈیشن 2