فلپائن: افراط زر کی شرح کم ترین سطح پر

فلپائن: افراط زر کی شرح کم ترین سطح پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فلپائن میں افراط زر کی شرح رواں سال جولائی کے دوران0.8 فیصدکی کم ترین سطح پر پہنچ گئی جس کی وجہ بجلی، پٹرولیم مصنوعات اور ٹرانسپورٹ اخراجات میں کمی ہے۔ فلپائنی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی کے دوران افراط زر کی شرح جون کی شرح1.2 فیصد سے کم ہوکر0.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مرکزی بینک نے افراط زرکی شرح 0.5 فیصد سے 1.3 فیصد رہنے کی توقعات ظاہر کی تھیں۔ جولائی کے دوران پٹرول، بجلی اور پانی کی قیمتوں میں1.1 فیصد جبکہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں0.5 فیصد کمی ہوئی۔

مزید :

ایڈیشن 2 -