آئل کمپنی’’ٹوٹل‘‘ کے منافع میں 4.0 فیصد کمی

آئل کمپنی’’ٹوٹل‘‘ کے منافع میں 4.0 فیصد کمی

  



فرانسیسی آئل کمپنی’’ٹوٹل‘‘ کے خالص منافع میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران4.0 فیصد کمی ہوئی۔ ٹوٹل حکام کے جاری ایک بیان کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران2.97 ارب ڈالر کا خالص منافع حاصل ہوا جبکہ سال 2014ء کے اسی عرصہ کے دوران3.1 ارب ڈالرکا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ یمن میں سیکیورٹی وجوہات کے باعث ایل این جی پلانٹ کی بندش کے باوجود گذشتہ ایک سال کے دوران پیداوارمیں12 فیصد اضافہ ہوا ہے جوکہ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کمپنی مثبت سمت میں گامزن ہے۔

مزید : ایڈیشن 2