پی آئی اے کی مارچ میں نجکاری ہوگی

پی آئی اے کی مارچ میں نجکاری ہوگی

  



حکومت نے قومی اداروں کی نجکاری سے متعلق آئی ایم ایف سے ایک اور وعدہ کرلیا، پرائیویٹائزیشن کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر کہتے ہیں پی آئی اے کو آئندہ سال مارچ تک فروخت کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں جاری پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان آٹھویں جائزہ مذاکرات میں قومی ائیر لائن کے چھبیس فیصد حصص کی فروخت کے حوالے سے بات چیت کی گئی، نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر کا کہنا ہے آئندہ سال مارچ تک قومی ائیر لائن کی نجکاری کے عمل کو مکمل کر لیا جائے گا، جبکہ ٹرانزکشن اسٹرکچر ایک ماہ کے اندر مرتب کرکے نظر ثانی کے لیے وزارت قانون کو ارسال کیا جائے گا۔

مزید : ایڈیشن 2