منگلا جھیل کی عمر 110سال بڑھ گئی

منگلا جھیل کی عمر 110سال بڑھ گئی

  



گزشتہ 55برسوں میں منگلا واٹر شیڈ مینجمنٹ پراجیکٹ کے تحت مختلف اقدامات پر مؤثر عملدرآمد کی وجہ سے منگلا جھیل کی عمر 110 سال سے بڑھ کر 212 سال ہو گئی ہے ۔ 1950ء کی دہائی کے آخر میں منگلا ڈیم کے ڈیزائن کے وقت پراجیکٹ کنسلٹنٹس نے منگلا جھیل کی عمر کا اندازہ 100سے 110 سال لگایا تھا ۔ کنسلٹنٹس کے اندازے کے مطابق جھیل میں ہر سال 42 ہزار ایکڑ فٹ گادجمع ہونا تھی تاہم واٹر شیڈ مینجمنٹ پراجیکٹ کی وجہ سے جھیل میں گاد جمع ہونے کی شرح کم ہوکر 2 ہزار 774 ایکڑ فٹ سالانہ رہ گئی ہے ،جس کے نتیجے میں منگلا جھیل کی عمر میں 100سال سے زائد اضافہ ہوگیا ہے ۔

مزید : ایڈیشن 2