بجلی کمپنیوں کے قرضے 570 ارب سے تجاوز

بجلی کمپنیوں کے قرضے 570 ارب سے تجاوز

  



بجلی کی پیداواری کمپنیوں کے گردشی قرضے ایک بار پھر 570 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ وفاقی وزیر پانی و بجلی نے بھی اس تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی شعبوں پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 570 ارب روپے کے واجبات ہیں۔ حکومت نے مئی 2013 میں حکومت میں آنے کے بعد جون 2014 تک توانائی سیکٹر کے 480 ارب روپے کے گردشی قرضہ ادا کرکے بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ کیا تھا مگر ایک سال میں ہی گردشی قرضہ گزشتہ ادائیگی سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔ سرکاری اداروں نے 136ارب روپے، نجی شعبے نے 433 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

مزید : ایڈیشن 2