پی ایس او کو اینگرو کمپنی کے حوالے کردیاگیا
وزارت پٹرولیم نے اہم قومی ادارہ پاکستان سٹیٹ آئل( پی ایس او) کو اینگرو نامی پرائیویٹ کمپنی کے حوالے کردیا ہے۔ اینگروکمپنی کے ایم ڈی عمران شیخ بیک وقت ایم ڈی اینگرو پرائیویٹ لمیٹڈ بھی رہیں گے ۔پی ایس او ایک قومی ادارہ ہے تاہم اب کے معاملات عملی طور پر اینگرو کمپنی کے حوالے کردیئے جائینگے پی ایس او ایل این جی قطر سے درآمد کرکے اینگرو ٹرمینل تک پہنچائے گی اور آگے اینگرو کمپنی سوئی سدرن اور دیگر کمپنی کو گیس فراہم کرے گی۔