عالمی بنک کا توانائی کے شعبے کیلئے قرض فراہمی پر غور

عالمی بنک کا توانائی کے شعبے کیلئے قرض فراہمی پر غور

  



عالمی بنک نے پاکستان کے انرجی سیکٹر کے لئے قرضے کی فراہمی پر غور شروع کر دیا ہے تاہم یہ قرضہ پاکستان میں اصلاحات کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد ممکن ہو گا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 500 ملین ڈالر کا ترقیاتی قرضے کی منظوری کا معاملہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور عالمی بینک کی ایم جی سری مولینی کے درمیان ملاقات کے زیر بحث آیا۔ملاقات کے دوران پاکستانی حکام نے ان اقدامات کا ذکر کیا جو انہوں نے قرضے کے لئے اٹھائے تھے پاکستانی وفد نے عالمی بنک کے حکام کے ساتھ انرجی سیکٹر کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کا اظہار کیا ۔

مزید : ایڈیشن 2


loading...