پاکستان ٹیکسٹائل برآمدات میں پیچھے رہ گیا
مراعات کی عدم فراہمی کی وجہ سے پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا کاٹن کی پیداوار کا ملک ہونے کے باوجود برآمدات اور سرمایہ کاری میں بھارت اور بنگلہ دیش سے پیچھے رہ گیاوزارت ٹیکسٹائل کے اعدادوشمار کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر ملک کی جی ڈی پی کا 8فیصد ہے۔42 فیصد اربن ایمپلائنمنٹ اور ملک کی 57فیصد برآمدات میں اس کاحصہ ہے لیکن اب پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش سے ٹیکسٹائل گروتھ اور برآمدات میں پیچھے رہ گیا ہے۔ پاکستان کی گزشتہ 8 سالوں میں ٹیکسٹائل برآمدات 3.6 فیصد رہیں جبکہ انڈیا کی 11.3فیصد اور بنگلہ دیش کی 16.2 فیصد رہی۔