ایل این جی درآمدکامعاہدہ ستمبرمیں ہوگا

ایل این جی درآمدکامعاہدہ ستمبرمیں ہوگا

  



ایل این جی کی درآمد کے لیے قطر سے باضابطہ معاہدہ ستمبر تک طے کرلیا جائے گا۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر کے ساتھ ایل این جی کی درآمد کے معاہدے کے لیے تمام امور پر اتفاق رائے ہوچکا ہے اور تمام دستاویزات بھی تیار کرلی گئی ہیں تاہم ان معاہدوں پر دستخط نہیں کیے گئے۔ معاہدے کے لیے حکومت پاکستان کو قطر حکومت کو ساورن گارنٹی فراہم کرنا ہوگی جس کے لیے دونوں حکومتوں میں گیس سپلائی ایگری منٹ کے علاوہ بھی الگ معاہدہ کرناہوگا۔ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے میں درآمدی ایل این جی کا کردار اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

مزید : ایڈیشن 2