ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 10 ارب کاخسارہ

ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 10 ارب کاخسارہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایف بی آر کو جولائی میں ٹیکس وصولیوں میں 10 ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، 159 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 148 ارب 98 کروڑ روپے کی وصولیاں کیں۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد کم وصولیاں ہوئیں ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جولائی 2015 کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں 34.8 فیصد اضافے کے 62 ارب 18 کروڑ 40 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس 3.5 فیصد اضافے کے ساتھ 74 ارب 39 کروڑ 40 لاکھ روپے، کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 28.1 فیصد اضافے کے ساتھ 22 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ روپے کی وصولیاں کیں جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی میں 28.1 فیصد کمی آئی اور اس کا حجم 4 ارب 47 کروڑ 30 لاکھ روپے رہا۔

مزید :

ایڈیشن 2 -