وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل

وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل

  



مکرمی! میں موضع نندپور ضلع گوجرانوالہ کا رہائشی ہوں زمیندارہ کرتا ہوں اور سابق کونسلر ہوں۔ میرا رقبہ موضع نند پور میں واقع ہے۔ دوڈھائی ماہ قبل مسمیان 1۔ملک قیصر چیف انجینئر 2۔ عامر سائٹ انچارج 3۔عاصم سائٹ انچارج میر کنسٹرکشن کمپنی کامونکی، میرے پاس آئے اور کہا کہ لیڈی پارک کامونکی سے واہنڈو تک سڑک بن رہی ہے جس پر مٹی کی ضرورت ہے اپنے رقبہ سے مٹی دیں، ہم آپ کو مٹی کی رقم ادا کر دیں گے ،جس پر میں نے کہا کہ یہ کام رفاہِ عامہ کا ہے۔آپ مٹی کی رقم نہ دیں ویسے ہی اٹھا لیں۔ بعد میں رقبہ ہموار کر دیں۔ ہم آپ سے کوئی رقم نہ لیں گے۔ تینوں افراد نے رقبے سے مٹی اٹھوالی، جس کی بازاری قیمت 8/10لاکھ روپے بنتی ہے۔ مٹی اٹھوانے کے بعد انہوں نے رقبے کو ہموار نہ کیا اور وعدے وعید کرتے رہے۔ اس عرصہ میں میری فصل چارہ اور مونجی کا سیزن ختم ہو گیا، جس سے مجھے 25لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ میں ان تینوں افراد سے رقبہ ہموار کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں توٹال مٹول سے کام لیا جاتا ہے۔(چودھری لیاقت علی (سابق کونسلر) ساکن موضع نندی پور ضلع گوجرانوالہ موبائل 0300-8815191)

مزید : اداریہ


loading...