کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی

کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی

  



مکرمی! آپ کے اخبار کی وساطت سے عرض ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔ سیالکوٹ سیکٹر پر بھارت کے حملے سے کئی شہریوں کی جان گئی اور بہت سے افراد زخمی ہوئے۔آخر پاکستان اس جارحیت کا منہ توڑ جواب کیوں نہیں دیتا۔ کیا ہم بھارت کو صرف آموں کے تحفے بھیجتے رہیں گے اوربھارت اس کے بدلے میں لاشوں کا تحفہ دیتا رہے گا؟ یہ جنگ کب تک ہم پر مسلط رہے گی؟ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود بزدلی کا مظاہرہ کیوں دکھا رہا ہے؟ ہماری افواج ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، پھر یہ بزدلانہ رویہ آخر کیوں اور کب تک جاری رہے گا؟ ہم بھارت سے تجارتی تعلقات بڑھا رہے ہیں اور ان سے پیار کی پینگیں چڑھا رہے ہیں اور وہ ہمارے امن پسند رویہ کو ہماری بزدلی سمجھ رہا ہے۔ ہمیں بھارت سے اپنے تجارتی اور سفارتی تعلقات ختم کرنے ہوں گے، تاکہ ہمارے اس رویہ سے بھارت کو سبق ملے۔ ہم روکھی سوکھی کھا کر گزارہ کرلیں گے، مگر بھارت سے اس بُرے رویہ کا بدلہ ضرور لیں گے۔(شیخ امتیاز احمد۔ لاہور03086950709)

مزید : اداریہ


loading...