محکمہ زراعت پنجاب کی کاشتکاروں کو مکئی کی کاشت 20 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت

محکمہ زراعت پنجاب کی کاشتکاروں کو مکئی کی کاشت 20 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت

  



راولپنڈی (این این آئی) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کاشتکاروں کو مکئی کی کاشت 20 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ترجمان کے مطابق مکئی کی ہائبرڈ اقسام کا بہترین وقت کاشت وسط اگست تک ہے۔ مکئی کی اچھی پیداوار کے لئے ڈرل کاشت کی صورت میں 12 تا 15 کلو گرام، کھیلوں پر کاشت کی صورت میں 8 تا 10 کلو گرام اور بطور چارہ 40 تا 50 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔ مکئی کی بہترین کاشت کے لئے (9 تا 12 گڈے) 3 تا 4 ٹرالی گوبر کی گلی سڑی کھاد زمین کی تیاری کے وقت ضرور ڈالیں۔ آبپاش علاقوں میں فاسفورس اور پوٹاش کی ساری مقدار اور نائٹروجن کا 1/5 حصہ بوائی کے وقت ڈالیں جبکہ بارانی علاقوں میں ساری کھاد بوائی کے وقت ڈال دی جائے۔

مکئی کی اچھی اور پیداوار کے لئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کریں۔

مزید : کامرس


loading...