ہیوسٹن میں ’’میڈ ان پاکستان‘‘ نمائش 21اگست سے شروع ہو گی

ہیوسٹن میں ’’میڈ ان پاکستان‘‘ نمائش 21اگست سے شروع ہو گی

  



راولپنڈی(اے پی پی ) راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام ہیوسٹن میں ’’میڈ ان پاکستان‘‘ نمائش 21 اگست سے شروع ہو گی جو کہ 24اگست تک جاری رہے گی جس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی صدر آر سی سی آئی اسد مشہدی کریں گے ۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر سید اسد مشہدی نے کہا ہے کہ راولپنڈی چیمبر مقامی مصنوعات کو عالمی منڈی میں متعارف کرانے کے سلسلہ میں وقتاً فوقتاً نمائشوں کا انعقاد کراتا ہے ۔اسی سلسلہ میں راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں 21تا 24اگست 4روزہ میڈ ان پاکستان نمائش کا انعقاد کیا جائے گا ۔سید اسد مشہدی نے کہاکہ بیرونی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرا کر بر آمدات میں اضافہ ممکن ہے جس سے کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے اور یہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے بے حد سود مند ہے۔ ’’میڈ ان پاکستان ‘‘نمائشوں میں ٹیکسٹائل ،فرنیچر ،جیولری ،جیم سٹون ،فوڈ ،الیکٹریکل مصنوعات بشمول فین ،سولر پینلز ،انٹئریرڈیکوریشن کے سامان اور آئی ٹی سے متعلقہ سامان سمیت دیگر پاکستانی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی ۔

مزید : کامرس