عالمی تجارتی میلوں اور’’ ایم ایکسپو‘‘ میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

عالمی تجارتی میلوں اور’’ ایم ایکسپو‘‘ میں شرکت کے خواہشمندوں سے ...

  



کراچی (این این آئی)تجارت کے ترقیاتی ادارے (ٹی ڈی اے پی) نے امریکی شہروں نیو یارک اور اولینڈو میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلوں ’’ ہوٹل ، موٹل اینڈ ریسٹورنٹ شو 2015ء‘‘ اور’’ ایم ایکسپو‘‘ میں شرکت کے خواہشمند برآمدی اداروں سے 17اگست 2015ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ادارے کی جاری تفصیلات کے مطابق نیو یارک میں منعقد ہونے والی ہوٹل ، موٹل اینڈ ریسٹورنٹ شو 2015ء عالمی نمائش میں ہوٹل ٹیکسٹائلز ، پردے، تولیے ، چادریں ، گدے کے کور ، تکیے ، پیش بند ، یونیفارمز ، ریسٹورنٹس ، ٹیکسٹائلز ، میز پوش ، چھری ، کانٹے و چمچے اور برتن جبکہ اولینڈو میں منعقدہ تجارتی میلے ایم ایکسپو میں موٹر سائیکل ، لیدر گارمنیٹس و دیگر اشیاء کی نمائش کی جائیگی۔

، جیکٹس ، دستانے ، گھٹنوں کے پیڈ ، کلائیوں کے کور ، لیدر بیگ ، ہیلمٹ اور موٹر سائیکلوں سے متعلق دیگر سامان تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی برآمدات کو فروغ دے سکیں گیجبکہ انہیں عالمی خریداروں سے ملنے اور کاروباری معاملات طے کرنے کا بھی موقع ملے گا۔ تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے فارم اور دیگر تصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید : کامرس


loading...