ایم کیوایم کے لاپتہ کارکن محمد ہاشم کی لاش شناخت کر لی گئی،متحدہ کاسندھ بھر میں ہڑتال کااعلان

ایم کیوایم کے لاپتہ کارکن محمد ہاشم کی لاش شناخت کر لی گئی،متحدہ کاسندھ بھر ...
ایم کیوایم کے لاپتہ کارکن محمد ہاشم کی لاش شناخت کر لی گئی،متحدہ کاسندھ بھر میں ہڑتال کااعلان

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماعبدالحسیب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم لاپتہ کارکن ہاشم کی لاش شناخت کرلی گئی ہے ۔ایم کیو ایم کے کارکن ہاشم کا ماورائے عدالت بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے اور ہلاکت کے خلا ف ایم کیو ایم نے سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ۔

ایم کیو ایم نے تاجر برداری کو کاروبار اور سکولوں کو بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔عبدالحسیب کاکہناتھاکہ اب لاپتہ کارکنوں کی زندگیوں کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں ۔ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کی واپسی کے لیے آئینی طریقہ کار اختیار کررہے ہیں ۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے لاپتہ کارکن محمد ہاشم کے قتل کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالحسیب نے کہا کہ محمد ہاشم چھ مئی کو نائن زیرو سے گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے ۔ محمد ہاشم کا تعلق لیاقت آباد کے علاقے سے تھا اور وہ ایم کیوایم کے سیکٹر 164کے کارکن تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ سپرمارکیٹ تھانہ کی پولیس نے محمد ہاشم کے گھر والوں کو اطلاع دی ۔

مزید : کراچی


loading...