اگلے سال 2959میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گئی ، وزات پانی و بجلی

اگلے سال 2959میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گئی ، وزات پانی و بجلی

  



 اسلام آباد(این این آئی)آئندہ سال نئے منصوبوں سے 2959میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہونے کا امکان ہے ٗ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں سے 1100میگاواٹ جبکہ دیگر منصوبوں سے 1859میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ شامل کی جائے گی۔وزارت پانی وبجلی کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت جو منصوبے2016میں اپنی پیداوار شروع کریں گے ان میں چینی کمپنی زونرجی کا بہاولپور کے قریب900میگاواٹ کاسولر پاور منصوبہ بھی شامل ہے ۔اس کے علاوہ یوای پی ونڈ پاور کا سندھ میں 100 میگاواٹ کا منصوبہ ، سچل اور ہائیڈرو چائنا کمپنیز کے سندھ میں پچاس پچاس میگاواٹ کے 2 ونڈ پاور منصوبے بھی ہیں۔ حکام کے مطابق اس کے علاوہ حکومت نے 969میگاواٹ کے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی بجلی بھی2016ہی میں نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔حکام کے مطابق 340میگاواٹ کے چشمہ نیوکلئر پاور پلانٹ تھری اور ہوا سے بجلی کی پیداوار کے 550میگاواٹ کے منصوبوں سے بھی آئندہ سال بجلی سسٹم میں آجائے گی

مزید : کامرس


loading...