کچن گارڈن ،راولپنڈی میں سبزیوں کے بیجوں کی فراہمی کا عمل جاری

کچن گارڈن ،راولپنڈی میں سبزیوں کے بیجوں کی فراہمی کا عمل جاری

  



راولپنڈی (اے پی پی ) کچن گارڈننگ کے فروغ کے لیے سبزیوں کے بیجوں کی ایگریکلچر کمپلیکس شمس آباد اور بارانی زرعی یونیورسٹی کے سیل پوائنٹ سے ارزاں نرخوں پر فراہمی جاری ہے ۔ ترجمان محکمہ زراعت راولپنڈی کے مطابق کچن گارڈننگ کا منصوبہ صوبے میں سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لئے ہر طبقے کے افراد کچن گارڈننگ منصوبہ سے مستفید ہوں اور گھریلو پیمانے پر سبزیاں کاشت کرکے نہ صرف اپنی سبزیوں کی ضروریات کو پورا کریں بلکہ سپرے اور دیگر زہروں کے اثرات سے پاک سبزیاں حاصل کریں۔ ترجمان کے مطابق سبزیاں انسانی غذا کا اہم جزو ہے اور سبزیوں کی گھریلو و تجارتی پیمانے پر کاشت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سبزیوں میں انسانی جسم کے لئے ضروری اجزاء مثلاً نشاستہ، لحمیات، حیاتین، معدنی نمکیات اور آئرن پائے جاتے ہیں جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیداکرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

سبزیوں کے پیکٹس کے حصول و راہنمائی کے لئے 051-2840377 اور 051-9292165 پربھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید : کامرس