2014ء کے دوران بیلا روس کو15.23 ملین ڈالر کی برآمدات

2014ء کے دوران بیلا روس کو15.23 ملین ڈالر کی برآمدات

  



لاہور(این این آئی)وزارت تجارت نے کہاہے کہ 2014ء کے دوران پاکستان نے بیلا روس کو15.23 ملین ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔ وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق دوران سال مجموعی برآمدات میں نمایاں حصہ چاول کا ہے جو ملکی برآمدات کا 36فیصد ہے ٗ دیگر برآمدی مصنوعات میں9.27فیصد خواتین کے ہلکے کاٹن کے ملبوسات،10.03 فیصد سٹائرن پولی مرز،7.43 فیصد غذائی مصنوعات،4.48 فیصد چمڑے کی مصنوعات اور4فیصد کینو شامل ہیں

مزید : کامرس


loading...