ٹاؤنوں کو اتوار بازاروں کے اختیارات دینے کے باوجود صارفین ریلیف سے محروم

ٹاؤنوں کو اتوار بازاروں کے اختیارات دینے کے باوجود صارفین ریلیف سے محروم

  



لاہور ( کامر س رپورٹر)ضلعی حکو مت کے زیر اہتمام لاہور میں عوامی ریلیف کے لیے قائم کیے جانے والے سستے اتوار بازاروں کی صو رتحال کو بہتر اور مانیٹرنگ کے لیے ٹاؤ ن کو مکمل اختیارات دینے کے باو جود شہری سستی سبزیاں و پھل خرید نے سے محروم ہیں جبکہ اتوار بازاروں میں نظام کی بہتری کے لیے مختلف محکمو ں کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جن کی کارکردگی بھی صفر ہے ۔ڈی سی او لاہور کو چائیے کہ اتواربازاروں میں نظام کی بہتری کے لیے پالیسی از سر نو تشکیل دی جائے تاکہ شہریو ں کے تحفظات کا ازالہ ہو سکے۔ روزنا مہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز شا دمان اتوار بازار کا سروے کیا گیا ۔ جہا ں پر سیکیورٹی کا فقدان تاہم شہریو ں کی بڑی تعداد خریداری کی غر ض سے آئی ۔صارفین نے حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے جن کو بو تل میں بند کر نے کے لیے وعدوں کی تکمیل کرے ۔ خر یداری کر نے آئی ہوئی راشدہ ، طاہرہ،کنول ،مسز علی اور مسز فردوس نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ یہاں پر عام مارکیٹ کی نسبت سبزیو ں کی قیمتیں قدرے کم ہیں اور ایک ہی جگہ سے تمام اشیاء کی دستیابی سے ریلیف حا صل کر رہے ہیں ۔ انھو ں نے کہا کہ یہاں پر خواتین کو آوارہ

لڑ کو ں کی جانب سے پر یشانی کا سامنا ہے لہذا سیکیو رٹی کی صور تحال کو بہتر بنا یا جائے ۔ انھو ں نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے حکو مت کو سنجیدگی کا مظا ہرہ کر نا چائیے ۔ مسز کامران اور مسز خان نے کہا کہ یہا ں پر تمام صور تحا ل بہتر ہے ۔ تاہم صفائی پر تو جہ دینے کی ضرورت ہے ۔انھو ں نے کہا کہ اگر سسٹم کو بہتر کر لیا جائے تو مہنگائی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔کو ثر اور غزالہ نے کہا کہ یہا ں پر کچھ سستا نہیں ہے ۔ خادم اعلی پنجا ب کا سہرا سجا نے والے میا ں شہباز شر یف نے اقتدار میں آ کر عوام کو مایو س کیا ۔ مسز کاشف نے کہا کہ یہاں پر اشیاء کی کو الٹی بہتر جبکہ سبزیو ں و پھلو ں کی قیمتیں عام مارکیٹ کی نسبت یکساں ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...