پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس

پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ جس میں فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔اور ڈاکٹر خالد محمود کو بطور پرنسپل تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اور ادارہ میں نئے تعینات ہونے والے پروفیسر آف نیوروسرجری ڈاکٹر شہزاد شمس ، پروفیسر آف نیورو سرجری ڈاکٹر محمد انور، اور پروفیسر آف پیتھالوجی ڈاکٹر نعمان اسلم کو خوش آمدید کہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان کی آمد سے انسٹی ٹیوٹ کی نیک نامی میں بھی مزید اضافہ ہو گا اور مریضوں کا پہلے سے اس پر موجود اعتماد بھی بڑھے گا۔ دوران اجلاس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے جنرل ہسپتال اور پی جی ایم آئی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بابت اعتماد میں لیا۔ اور اپنی بطور پرنسپل تقرری کے بعد ہسپتال میں مریضوں کی فلاح و بہبود کے لئے سیکورٹی کے نقطہ نظر سے نجی سیکورٹی کمپنی کے گارڈز کی تعیناتی، شٹل ایمبولینس سروس کے آغاز سمیت دیگر اقدامات اور ان کے اثرات کی بابت بھی اعتماد میں لیا۔ اور میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ، ریسرچ اور بالخصوص امیر الدین میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات کے لئے بسوں کی خریداری، ہاسٹل میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی معاملات فیکلٹی ممبران کے سامنے رکھے۔اور بتایا کہ جنرل ہسپتال کی اپ گریڈیشن، پہلے سے دستیاب سہولیات کو بتدریج بہتر بنانے کے لئے ہر ممکنہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔جس پر فیکلٹی ممبران نے واضح کیا کہ وہ ہر ممکنہ تعاون کے علاوہ بوقت ضرورت پرنسپل کے شانہ بشانہ کام کریں گے تاکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے علاوہ ادارہ میں زیرتعلیم طلباء و طالبات کو بھی بہترین ماحول دستیاب ہو سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1